Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی ازبکستان کے دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ازبکستان کے دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے لاہور واپس آتے ہی اپنے اہم بیان میں کہا کہ ازبکستان کا دورہ انتہائی مفید اورسود مند رہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دورے کے دوران  گورنر بخارا، وزیر زراعت، وزیر ٹیکسٹائل اور ازبک حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کپاس و گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ گورنر بخارا سے ملاقات کے دوران ملتان اور بخارا کو سسٹر سٹیز قرار دینے کی تجویز پر اتفاق ہوا، ازبک حکا م نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری زراعت پر مبنی کمیٹی زراعت کے شعبہ میں تعاون کے حوالے سے تیزرفتاری سے اقدامات کرے گی، ازبکستان کی حکومت اور لوگوں نے بہت محبت دی جو فراموش نہیں کر سکتا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں