وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کیلئے پیسوں کا انتظام کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں سندھ حکومت ایسا کام کر کے جائے کہ انفرا اسٹرکچر بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہمیں وفاقی حکومت سے کچھ نہیں ملا تھا، سڑکوں کی مرمت کے لیے پیسوں کا انتظام کرلیا ہے، ہم نے وہ سارے کام کیے جو لگتا تھا ممکن نہیں ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سیلابوں میں کسی حکومت نے گھربنا کر نہیں دیے، سیلاب سے 21 لاکھ گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے، بلاول بھٹو نے ہمیں ہدایت دی کہ لوگوں کو گھربنا کردیں۔
انکا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کی وجہ سے عالمی برادری نے سیلاب متاثرین کی مدد کی، سیلابی پانی کی وجہ سے کاشتکاروں کو زیادہ نقصان ہوا، گندم کی بہتر امدادی قیمت کے باعث ریکارڈ پیداوار ہوئی، سیلابی علاقوں میں کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے معاونت فراہم کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سیلاب سے سندھ کے علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔ 2022 میں گھوٹکی سیلاب متاثرہ علاقوں میں سے ایک تھا، پیپلز پارٹی کے ورکرز سیلاب متاثرین تک پہنچے، کوشش کی سیلابی علاقوں سے پانی جلد ازجلد نکالا جائے، ہماری پہلی کوشش تھی لوگوں کو ریسکیو کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















