Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی آئینی وجہ ہوگی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی آئینی وجہ ہوگی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف سے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سوالات کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات میں تاخیر کی افواہوں سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی آئینی وجہ ہوگی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔

صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ انتخابات میں تاخیر کا تاثر کیسے دور ہوگا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ تاثر کی بنیاد پر میں جواب نہیں دے سکتا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شکر کریں اسمبلیاں مدت پوری کررہی ہیں پہلے تو مدت بھی پوری نہیں کرتی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں