Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے؟

ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کی افواہیں پھیلنے کے باعث صحافیوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے اس بارے میں سوالات کیے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے وزیر دفاع سے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سوال کیے جس پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی آئینی وجہ ہو گی تو انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے، اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تاثر کی بنیاد پر میں جواب نہیں دے سکتا، شکر کرنا چاہیے کہ اسمبلیاں مدت پوری کر رہی ہیں، پہلے تو مدت بھی پوری نہیں کرتی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں