بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر صدیق اسماعیل کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ کی ہدایتکاری دینے والے ڈائریکٹر صدیق اسماعیل کو 7 اگست کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور 8 اگست کو چل بسے۔
اسماعیل کو تقریباً ایک ماہ قبل ’جگر کی دائمی بیماری‘ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن کا علاج تاحال جاری تھا اور وہ پہلے سے بہتر تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدیق اسماعیل کو سانس کی خرابی کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور طبی انتظامات سے ان کی حالت میں بہتری آئی تھی، کچھ روز قبل انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر تھے۔
علاج کے دوران صدیق اسماعیل کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد ان کی ایمرجنسی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی۔
ڈائریکٹر اسپتال میں ہی زیرِ علاج تھے کہ منگل کی رات تقریباً سوا 9 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا، ان کی تدفین آج ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















