عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شئے گل کا کہنا ہے کہ میں معمولی گلوکارہ نہیں بننا چاہتی۔
حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شئے گل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو میں سے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میں مالی طور پر خود مختار ہوگئی ہوں اور اب اپنے فیصلے خود کرسکتی ہوں۔
شئے گل نے کہا کہ مجھ پر اب اپنا گانا ریلیز کرنے کا دباؤ بہت زیادہ ہے لیکن میں یہ سوچ کر اس دباؤ کو کم کرتی ہوں کہ میں جب بھی کوئی اپنا گانا ریلیز کروں گی تو وہ بہترین ہونا چاہیے تاکہ سننے والوں کو پسند آئے۔
گلوکارہ نے کہا کہ مجھے اسٹیج پر جانے سے ڈر لگتا ہے لیکن میں یہ سوچ کر اپنے اعتماد کو بحال کرتی ہوں کہ اسٹیج پر جاؤں گی تو مداح میرا حوصلہ بن جائیں گے، سب خود ہی ٹھیک ہوجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا بچپن سے ہی یہ خواب تھا کہ میں گلوکارہ بنوں گی۔
شئے گل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہرت کے باوجود بھی مجھے بازار جانا اور ٹھیلے سے ملنی والے چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے جیسی سادگی پسند ہے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شئے گل نے کہا کہ میں معمولی گلوکارہ نہیں بننا چاہتی بلکہ مجھے ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، میں موسیقی کو دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















