مشہور ملیالم فلم ساز اور باڈی گارڈ ڈائریکٹر صدیق دل کا دورہ پڑنے سے 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
انہوں نے سلمان خان اور کرینہ کپور خان کی فلم باڈی گارڈ کی بھی ہدایت کاری کی تھی۔
اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہیں 7 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے امریتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،ان کی حالت نازک تھی، جس کی وجہ سے وہ ابتدائی طبی امداد کے باوجود بچ نہ سکے اور ان کا انتقال ہو گیا۔
کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر فلمساز صدیق کے انتقال پر ہدایت کار کی ایک مسکراتی ہوئی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’آپ کو ہمیشہ اس طرح یاد رکھیں گے… مسکراہٹ کے ساتھ۔ (ریڈ ہارٹ ایموجی) صدیق صاحب آپ کو یاد رکھا جائے گا۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سوشل میڈیا پر اپنے دلی خراج تحسین کے ذریعے ان کی موت پر اپنے غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















