Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الاحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الاحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کراچی بندرگاہ پر بلک اینڈ کارگو ٹرمینل کی تعمیر کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا کابینہ کمیٹی نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معائدے سے متعلق  مذاکراتی سفارشات اور کابینہ سے ترمیم شدہ کمرشل ایگریمنٹ کی منظوری دے دی۔

 جاری کردی اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فرم پیشگی ادائیگی کے طور پر ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم ناقابل واپسی اور نان ریفنڈ ایبل ہوگی، یو اے ای کی ملکیتی کمپنی اے ڈی پورٹ  اگلے 5 سال تک سالانہ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی، 5 سال بعد مزید 2 سال 50، 50 لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے اور غیر ملکی فرم کارگو ٹرمینل کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں