Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سشمیتا سین کی بیٹی نے بھی شوبز میں قدم رکھ لیا

کیا آپ جانتے ہیں سشمیتا سین کی بیٹی رینی نے ویب سیریز تالی میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

سشمیتا سین کی انتہائی منتظر ویب سیریز تالی ، جس میں وہ ٹرانسجینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں، 15 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ان کی بیٹی رینی نے اس شو میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اداکارہ سشمیتا سین کی اس سیریز کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا تھا، اور سشمیتا کو ان کی بولڈ اور زبردست اداکاری کے لیے کافی پذیرائی ملی۔

سشمیتا سین نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر جا کر انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی رینی  سین  نے ان کے آنے والے شو تالی میں مہامرتنجایا منتر کا نعرہ لگایا ہے۔

 انہوں نے پس منظر میں بجنے والے منتر کی آڈیو کے ساتھ رینی کی ایک خوبصورت مونوکروم تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں