وجے دیوراکونڈا اور سمانتھا پرابھو کی فلم ‘خوشی’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے تقریب میں سمانتھا کے علاوہ پوری کاسٹ اور عملے کے تمام افراد نے شرکت کی۔
سمانتھا اپنے علاج کیلئے فلم انڈسٹری سے عارضی وقفہ لے چکی ہیں اس لیے انہوں نے شرکت نہ کی۔
وجے نے کہا کہ میں یہاں بیٹھ کر اکیلے ہی فلم پروموٹ کر رہا ہوں، میں انہیں یاد بھی کر رہا ہوں لیکن مجھے احساس ہے کہ انہیں ابھی خود کیلئے وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمانتھا ایک زبردست انسان ہیں اور انہوں نے فلم میں شاندار کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ سمانتھا اور وجے نے 2018 میں فلم ‘محنتی’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، ‘خوشی’ ان کی دوسری فلم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















