اکثر لوگوں کی انگلیاں چٹخانے کی عادت ہوتی ہے لیکن کیا آپ اس کے نقصانات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو چٹخنے کی آواز جوڑوں میں دباؤ کے منتقل ہونے سے گودے میں چھوٹے ببلز (بلبلے) پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
اس عادت کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے، البتہ اگر زیادہ زور سے انگیاں چٹخائی جائین تو ہڈی ٹوٹنے سمیت دوسرے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلیاں چٹخانے سے کوئی نقصان نہیں لیکن مسلسل انگلیاں چٹخانا ہڈیون کے جوڑوں کو متاثرکرتا ہے۔
بچوں کو خاص طورسے ایسا کرنے سے منع کیا گیاہے کیونکہ اس سے ان کی ہڈیاں کمزور ہوسکتی ہیں۔
کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر مسلسل اس عمل کو کیا جائے تو اس سے جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں البتہ اس سے بچنے کے لیے خود کو مصروف رکھا جائے کیونکہ زیادہ تر لوگ پریشانی کے عالم میں ہی ایسا کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















