Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دل کے دورے کا سب سے زیادہ اور سب سے کم خطرہ کس گروپ کے لوگوں کو ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دل کے دورے کا سب سے زیادہ اور سب سے کم خطرہ کس گروپ کے لوگوں کو ہوتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ لوگ جن کے خون کا گروپ او نہیں ہے، انہیں دل کا دورہ پڑنے کا امکان دوسرے لوگوں کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اے، بی اور اے بی گروپ والے لوگوں میں خون جمانے والی ایک پروٹین کی مقدار او گروپ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے لئے 13 لاکھ لوگوں کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون کا گروپ او نہیں ہے، انہیں دل کے دورے کا خطرہ 1.5 فیصد ہے، جبکہ وہ لوگ جن کے خون کا گروپ او ہے، ان میں یہ شرح 1.4 فیصد ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں