پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کی اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ رومانوی فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی معروف پاکستانی جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 9 سال مکمل ہوئے ہیں۔ دونوں اداکار 2014 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















