Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مخلوط حکومت بہت اچھےطریقےسے چلائی، مشکلات کو ایک سبق کے طورپریاد رکھوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہےکہ مخلوط حکومت بہت اچھےطریقےسے چلائی، مشکلات کو ایک سبق کے طورپریاد رکھوں گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی سیکریٹریز سے ملاقات کے بعد الوداعی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کا عرصہ چیلنجز سے بھرپور تھا۔ مخلوط حکومت بہت اچھے طریقے سے چلائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخ کا حصہ ہوگا کہ اتحادی حکومتیں بھی چل سکتی ہیں۔ اچھا کام کرنے والے افسران بے جا تنقید کا نشانہ بنے، ایک سوچ تھی کہ ملک کے عوام کےلیے کچھ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بننے کے فائدے بھی ہوتے ہیں اور نقصانات بھی۔ مشکلات کو ایک سبق کے طور پر یاد رکھوں گا۔ مشکل سے مشکل مسائل کے حل کے لیے راستے تلاش کیے۔ جنھوں نے کمٹمنٹ کے ساتھ کام کیا بدقسمتی سے وہی نشانہ بنے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سولہ ماہ میں جو فیصلے کیے ان کے حقائق سے سیکریٹریز اور وزرا واقف ہیں۔ ہم نے دس ہزارمیگاواٹ سولرکا پلان بنایا۔ ایک جامع پروگرام بن گیا، شروع میں انٹرسٹ آیا پھرکمی ہوتی گئی۔ اس کی وجہ سیاسی عدم استحکام اورآئی ایم ایف پروگرام تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں