Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا نگران حکومت سے قبل تقرر اور تبادلوں کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت سے قبل بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آنے تک تقرر اور تبادلوں کو روکا جائے، قومی اسمبلی کی 10 اگست کو تحلیل کے ساتھ کابینہ ختم ہوگئی، مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی اطلاعات ہیں، نگران حکومت کے حلف اٹھانے تک تقرر اور تبادلوں کو روکا جائے، نگران حکومت کے اتے ہی قانون کے مطابق تقرر اور تبادلوں کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں