نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت یوم آزادی پر امن وامان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں 13اور 14 اگست کو کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے آئی جی کو پنجاب بھر میں یوم آزادی پر شرپسندوں کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں یوم آزادی کی رات فیملیز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کی گئی جبکہ اجلاس میں محسن نقوی نے عوامی مقامات پر ہلڑ بازی اور بد نظمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔
اجلاس میں فیملز سے نازیبا حرکات کرنے والے شر پسندوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ون ویلنگ کرنے والوں اور موٹرسائیکل میں آلٹریشن کرنے وا لے مکینک کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ 13اور14اگست کو صرف اورصرف قومی پرچم لگانے اور لہرانے کی اجازت دی جائے گی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او، کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام نے شرکت کی۔

















