نگران وزیراعلیٰ ہنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو صرف پولیٹیکل ریلی پر پابندی لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ ہنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تھانہ 5 دن میں رینو ویٹ کیا گیا ہے، جب میں 5 دن پہلے آیا تھا تو یہ تھانہ کھنڈر تھا، اب انہوں نے رات دن لگایا ہے اور پولیس فنڈ سے اس تھانے کو رینو ویٹ کیا ہے، اب باقی لاہور کے تھانے بھی ایسے ہی روینوویٹ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی شہری آتا ہے اس کا یہ حق ہے کہ ایف آئی آر درج کروا سکے اور یہ بھی ہے کہ ماحول کو بہتر کیا جا سکے اور پولیس کے امیج کو بہتر کیا جائے، کوئی شہری آئے تو اس کے پاس کم سے کم بیٹھنے کی جگہ ہونی چاہئیے، جن تھانوں کے لئے جگہ نہیں ہے ان کو ہم جلد آز جلد جگہ دیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ ہنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ 14 اگست کو صرف پولیٹیکل ریلی پر پابندی لگائی ہے، لوگ نکلنا چاہئیں تو وہ ضرور نکلیں۔



















