دریشیام 2 کی اسٹار ایشیتا دتہ اور ان کے شوہر وتسل شیٹھ نے اپنے بیٹے کا نام ظاہر کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نے اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر اپنے بیٹے کی نامکرن تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔
View this post on Instagram
پوسٹ پر کیپشن لکھا ہے، “ہمارے چھوٹے بچے کی نامکرن تقریب۔ وایو شیٹھ۔ تمام محبتوں اور نعمتوں کا شکریہ۔”
ایشیتا دتہ اور وتسل شیٹھ کی شادی 28 نومبر 2017 کو ہوئی تھی اور رواں سال اداکارہ نے اپنے پہلے حمل کا اعلان کیا تھا۔
پچھلے مہینے بچے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے، واتسل شیٹھ نے بیوی ایشیتا اور ان کے بچے کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کا نام وایو رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے وتسل شیٹھ کی سالگرہ کے موقع پر، ایشیتا نے اپنے شوہر اور ان کے بیٹے وایو کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا، “ہیپی برتھ ڈے وتسل شیٹھ۔ آپ اپنے تمام کرداروں میں بہت اچھے رہے ہیں چاہے وہ بیٹا ہو، دوست، چاچو، شوہر یا کوئی۔ بھائی اور اب میں آپ کو اپنے بیٹے کے باپ کے طور پر دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی اور میں اپنے دل میں جانتی ہوں کہ آپ اب تک کے بہترین والد ہوں گے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















