گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی تحلیل کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھے اور وہ سمری خود لے کر گورنر ہاؤس گئے تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر ایک کے تحت سمری پردستخط کیے۔
خیال رہے کہ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی۔ مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کرنی ہے۔
آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















