Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحرہندمیں اسٹرٹیجک تبدیلیوں کےتناظرمیں پاک بحریہ کاماڈرنائزیشن پروگرام جاری

بحرہندمیں رونما ہونےوالی اسٹرٹیجک تبدیلیوں کےتناظرمیں پاک بحریہ کا ماڈرنائزیشن پروگرام جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت چینی ساختہ طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت اور ملجم کلاس ہیوی کورویٹس کی لانچنگ کے بعد 2 نئی آف شور پٹرول ویسلز کی تیاری جاری ہے اس کے ساتھ  رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ میں یرموک کلاس آف شور پٹرول ویسلز کے دوسرے بیچ کی تیاری بھی جاری ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گذشتہ برس 12 اکتوبرکو ایک جہاز کی کیل لیئنگ اور دوسرے کی اسٹیل کٹنگ کا افتتاح کیا تھا۔ ڈامن شپ یارڈ کے مطابق یرموک کلاس سے تعلق رکھنے والے تیسرے او پی وی کی آئندہ برس فروری میں پاک بحریہ میں شمولیت متوقع ہے۔

یرموک کلاس کا چوتھا جہاز 2024 کے اگست تک پاکستان نیوی کا حصہ بن سکتا ہے۔ پاک بحریہ میں یرموک کلاس کا پہلا او پی وی فروری 2020 اور دوسرا نومبر 2020 میں شامل ہوا تھا۔ یرموک کلاس کے پہلے 2 جہازوں او پی وی 2300 کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاک بحریہ نے مزید 2 جہازوں کی تیاری کا آرڈر دیا۔

یرموک کلاس کے نئے جہاز پہلے دو جہازوں کے مقابلے میں حجم میں بڑے اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوں گے۔ نئے یرموک کلاس جہازوں کو ان کی صلاحیتوں کی بدولت گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ دیا جائے گا۔ پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک کی 2300 ٹن ڈسپلیسمنٹ کے مقابلے نہیں نئے ملٹی مشن جہازوں کی ڈسپلیسمنٹ 2600 ٹن ہوگی۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نئے جہازوں کو فورس ملٹی پلائر اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صلاحیتوں کے لئے اہم اثاثہ قرار دے چکے ہیں۔ 120 رکنی عملے کے ساتھ او پی وی 2600 کی لمبائی 98 میٹر اور چوڑائی 14.6 میٹر ہوگی۔ ہیلی کاپٹرڈیک اور ہینگر کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں میں ہیوی ڈیوٹی ٹاسکس کے لئے 2 آر ایچ آئی بیز بھی متعین ہوں گی۔

76 ملی میٹرمین گن کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں پر سیکنڈری اور دیگر چھوٹی گنز بھی ہوں گی۔  سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے لئے ورٹیکل لانچنگ سسٹم اور اینٹی ائیر میزائل سسٹم بھی دستیاب ہوگا۔ ایکٹو الیکٹرونیکلی سکینڈ ایرے ریڈار کے ساتھ میں نیول کینن کے لئے ریموٹ کنٹرولڈ ویپن اسٹیشن بھی نئے یرموک کلاس جہازوں پر نصب ہوگا۔

پاکستان کا اپنا تیار کردہ حربہ کروز میزائل بھی نئے یرموک کلاس جہازوں کے اسلحہ خانے کا اہم حصہ ہوگا۔ نئے یرموک کلاس 2600 او پی ویز پر 2 حربہ ٹرائی سیل اینٹی شپ اور لینڈ اٹیک کروز میزائل لانچرز نصب ہوں گے۔ نئے یرموک کلاس جہاز اپنے حربہ کروز میزائل سے 750 کلومیٹر کے دائرے میں زمینی اہداف کے ساتھ دشمن جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکیں گے۔

ایڈوانسڈ لوپروبیبلیٹی انٹرسیپٹ ریڈارز کے ساتھ انٹیگریشن، جدید الیکٹرانک وار فئیر سوئٹ اور کلوز رینج اکوسٹک ویپن نئے یرموک کلاس جہازوں کو مہلک تر بنائیں گے۔ یرموک کلاس کورویٹس پر 4 کیٹرپلر 3516 ڈیزل انجن نصب ہوں گے۔ 6 ہزار ناٹیکل مائل کی رینج کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں کی رفتار 12 ناٹس کے لگ بھگ ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں