Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکاری کی وجہ سے تعلیم متاثر نہیں ہوئی، اداکارہ عینا آصف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ اداکاری کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر نہیں ہوئی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عینا آصف نے بتایا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے انہیں ’مائی ری‘ میں مرکزی کردار کی پیش کش ہونے پر پریشانی ہوئی لیکن انہوں نے والدہ اور ڈرامے کی ٹیم کی مدد سے اسے کر دکھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

انہوں نے کہا کہ شروع میں ان پر حساس موضوع پر بنے ڈرامے کے مرکزی کردار کرنے کی وجہ سے پریشر تھا لیکن اب وہ پریشر سے نکل چکی ہیں اور ڈرامے کے ہدایت کار کی مدد سے آسانی سے کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں کم عمری میں دلہن بننے والی لڑکی کا کردار ادا کرتے وقت انہیں احساس ہوا کہ چھوٹی عمر میں شادی کروانا کتنی بڑی غلطی ہے۔ کم عمری میں لوگ اپنی شخصیت کے بارے میں ہی نہیں سمجھ پاتے تو شادی کرکے دوسرے شخص کو کیا سمجھیں گے۔

تعلیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عینا آصف نے کہا کہ وہ پڑھائی کر رہی ہیں اور حال ہی میں ان کا داخلہ او لیول میں ہوا ہے، وہ صبح اٹھ کر اسکول جاتی ہیں، جہاں سے ڈائریکٹ گاڑی انہیں شوٹنگ سیٹ پر لے جاتی ہیں، جہاں وہ پورا دن رہتے ہوئے اسکول کا ہوم ورک بھی کرلیتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے کی شوٹنگ سے رات کو 10 بجے کے بعد گھر آنے کے بعد سو جاتی ہیں اور صبح 7 بجے سے پہلے پہلے اٹھ کر اسکول چلی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا، اسکول میں اساتذہ ان سے ویسے ہی پیش آتے ہیں جیسے عام بچوں کے ساتھ آتے ہیں، البتہ گھومنے کے دوران اگر کوئی مداح مل جائے تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عینا آصف مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں