Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

عبدالغفار نامی ملزم یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سنہ کوٹ میں مقدمہ تھا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں