Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم مقرر

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوگیا، وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ، صدر نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں سینیٹرانوارالحق نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے مجھے پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے طورپر قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔  انشااللہ میں عوام کے حق میں فیصلے کروں گا اور جو پاکستان کے حق میں ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا

علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا اور ایوان صدر میں نگران وزیراعظم کے حلف کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

منتخب ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟

سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹرانوارالحق کاکڑکا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد وکالت کی تعلیم لندن سے حاصل کی۔

انوارالحق کا تعلق پشتو کے بڑے قوم کاکڑ سے ہے، مسلم لیگ دور حکومت میں انوار الحق کاکڑ نواب زہری دور حکومت کے ترجمان بھی رہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کےسینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا۔ انوارالحق کاکڑ 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔

انوارالحق کاکڑ سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے اور 2018میں سینٹ آف پاکستان کے رکن بنے۔ انوار الحق کاکڑنے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹر حلف اٹھایا۔

سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔

انوار الحق کاکڑ گزشتہ برس بلوچستان عوامی پارٹی سے منسلک ہوئے اوربلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔

سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا۔

متعلقہ خبریں