Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کی عوام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت نہیں چاہتے اب الیکشن کمیشن کی ذمیداری ہے کے وہ آئینی مدت میں شفاف انتخابات کرائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ نئی حقلہ بندیوں کا ٹائیم فریم  فوری جاری کرے، نئی مردم شماری کے تحت سیٹیں نہیں بڑہینگی تو پہر  حقلہ بندیوں میں تاخیر کیوں؟

پی پی پی سندھ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کے ٹائم فریم کے متعلق قوم کو آگاہ کرے، ڈجیٹل مردم شماری ایک دو ماہ میں ہوسکتی ہے تو حلقہ بندیاں ایک دو ماہ میں کیوں نہیں ہوسکتی۔

انہون نے یہ بھی کہا کہ روزگار کے مخالف عوام کے مخالف ہیں، ایم کیو ایم  خود بے روزگاری کا رونا روتی رہی اب عدالت کے ذریعے بے روزگاروں کی مخالف بھی ایم کیو ایم ثابت ہوئی ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے لئے آئی بی اے سے ٹیسٹ کرایا گیا مگر ان بےبے روزگاروں کا راستہ روک کر عوام دشمنی کی گئی ہے، ہم پرامن شفاف طریقے سے اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہے یہ اچھی بات ہے، نگران وزیراعظم الیکشن کمیشن کے ساتھ ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں اتحاد ہی مخالفین کی انتخابات سے قبل شکست کا اعتراف ہے، ہر 5 سال میں ایسے پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنتے رہتے ہیں، پیپلز پارٹی 2023 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگر جمھوری قوتوں کے کردار کی وجہ سے پارلیامنٹ نے مدت پوری کی،18 ویں ترمیم کے ذریعے پارلیامنٹ کو خود مختیار کیا گیا اور جمہوری حکومتوں کو ختم کرنے کی شق 58 ٹو بی کو ختم کیا گیا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جمہوری کردار سب کے سامنے ہیں، پیپلز پارٹی طاقت کا سرچشمہ کسی اور کو نہیں عوام کو سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی عوام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان ، فنکشنل لیگ، ن لیگ سمیت مختلف جماعتوں سے تعلو رکھنے والی بڑی تعداد میں خواتین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی خواتین کو مزید معاشی طور پر مضبوط کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں