خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی پورے پاکستان کی خوشحالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی نہیں کہ ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار اور وڈیرہ کرے، جب تک اس ملک میں تعصب رہے گا تب تک ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔
کنوینر ایم کیوایم نےکہا کہ جب تک خوشحالی کراچی میں داخل نہیں ہوگی تب تک پاکستان خوشحال نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی خوشحالی پورے پاکستان کی خوشحالی ہے، کراچی کو حقوق ملیں گی تو پاکستان کو حقوق ملیں گے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مہاجروں کو ہرانے کی کوشش کی انہوں نے پاکستان کو ہرانے کی کوشش کی، پاکستان کیلئے ایم کیوایم ایک بہت بڑا موقع ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہو یا نہ ہو ایم کیوایم کا طرز سیاست ہی پاکستان کو قائم رکھ سکتا ہے، ہم مشرقی پاکستان کو تو نہ بچا سکے لیکن ہم نظریہ پاکستان کو ضرور بچا لینگے۔
کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان ایک ایک فرد کے ذہنوں میں آزادی جدوجہد لاکر رہے گی جبکہ پاکستان عالم اسلام کیلئے ماڈل بننا تھا مگر متعصب لوگوں نے اسکو منڈی بنادیا، ایم کیوایم پاکستان کو منڈی سے عالم اسلام کا ماڈل بناکر رہے گی۔



















