Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آئٹم نمبر میں نے دوبارہ شروع کروائے تھے، متھیرا کا انکشاف

معروف پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئٹم نمبر انہوں نے دوبارہ شروع کروائے تھے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان متھیرا نے بتایا کہ پاکستان میں آئٹم نمبر میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ سے دوبارہ شروع کیے تھے اور اس آئٹم سانگ میں، میں نے بہت چھوٹے کپڑے پہنے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

انہوں نے کہا کہ اس آئٹم سانگ میں جس لباس کا انتخاب کیا وہ میرے لیے نارمل تھے۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں متھیرا نے گانا ’تیری ہی کمی‘ پر آئٹم سانگ کیا تھا۔

متھیرا ماضی میں کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں جن میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلائنڈ لو‘، اس کےعلاوہ فلم ماہیا کے گانے ’تم ہی ہو‘ بھی شامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں