Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم سرکار جاتے جاتے مہنگائی کے بم گرا کر گئی، مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار جاتے جاتے مہنگائی کے بم گرا کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق کی دیگر عہدادارن کے ساتھ نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا، ہمارے بزرگ لا الہ الاللہ کے نظریے پر اپنی شخصیات و مفاد چھوڑ کر ملک کے لیے اکھٹے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چھہتر سال بعد بھی آزادی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے، آج بچے سے بھی پوچھیں تو وہ بتائے گا کہ ہماری معیشت و سیاست آزاد نہیں، ہمارے آپس کے اختلافات بڑھ چکے ہیں، پاکستان ہے تو پارٹی اور شخصیت ہیں، پاکستان میں مسائل بڑھ رہے ہیں، پی ڈی ایم سرکار جاتے جاتے مہنگائی کے بم گرا کر گئی، آج  دو وقت کے نوالے کے لیے عوام ترس گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بے یقینی کی کیفیت میں ہدف حاصل نہیں ہوسکیں گے، آپس کے اتحاد سے ملک کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں، پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے اکھٹا ہونا ضروری ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق نے کہا کہ جشن آزادی کے دن پاکستان پرچم مخالف کمپین چل رہی ہے، ایسے افراد کو ایسی گھناونی سازش سے روکنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خدمت کی اک تاریخ ہے، ہم اسلام آباد ڈی چوک سے جناح ایونیو پر ایک کلو میٹر لمبا پرچم لیکر مارچ کریں گے، ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اس ریلی میں شریک ہونگے، عوام کی بڑی تعداد اس بڑے پرچم کو اٹھا کر مارچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں