امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے 76 ویں یوم آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو جشن آزادی مبارک ہو،14 اگست صرف آزادی کا نہیں تجدید عہد کا دن ہے
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ قاٸد اعظم کا جمہوری فلاحی پاکستان،برابری اور مساوات پر مبنی معاشرے کا پاکستان ہے، قوم آج 9 مٸی کے سانحے کو 14اگست کے جشن میں تبدیل کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے کی تقسیم و انتشار،سازشی عناصر کی بیخ کنی کی اشد ضرورت ہے، زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا قاٸد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ پوری قوم کو عہد کرنا ہے کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ اپنے پاک وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کرینگے۔



















