Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کا قوم کو سلام

پاک فضائیہ نے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی اس خصوصی پیغام کا اہم خاصا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ اس پیغام میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نماز فجر کے وقت ملکی ترقی، یکجہتی، امن، اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں