Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں وطن عزیز کی تعمیر وترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں وطن عزیز کی تعمیر وترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

76ویں یوم آزادی پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ریاست کا قیام انمول تحفہ تھا، ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔

صدر آئی پی پی کا کہنا ہے کہ ہم بدقسمتی سے قائد اور اقبال کے فرمودات کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکے، آج کے دن ہم سب کو نیک نیتی کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے اور ہر حال میں پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہمارا نوجوان طبقہ صلاحیتوں سے مالا مال، ذرا نم ہو تو یہ مٹی زرخیز ہے، مواقع بڑھانے کی ضرورت، ہمارا قیمتی ٹیلنٹ بیرون ملک منتقل نہیں ہونا چاہیے، ہمیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں