وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی آئندہ دو روز میں نگران وزیر اعلیٰ اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مزار قاٸد پر حاضری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا جنہوں نے ملک کی حفاظت اور امن امان کو بحال کرنے کیلئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ہم اس مملکت پاکستان کا 76 چہترواں یوم آزادی منا رہے ہیں، کشمیر میں ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے، گجرات کے کسائی نے مسلمانوں سمیت دیگر تمام اقلیتوں پر بھی ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اور اب ہم انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، نگران وزیراعظم آج حلف اٹھاٸیں گے، میں ان کومبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، صوبہ سندھ میں بھی آٸندہ ایک دو روز میں نگران وزیر اعلیٰ آجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ صوبے کے عوام آنے والے انتخابات میں آزادانہ طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















