Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم آزادی پر قائد اعظم اور تحریک آزادی کے لاکھوں گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر قائد اعظم اور تحریک آزادی کے لاکھوں گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کہانی اس کے تصور سے لے کر حقیقت تک لچک اور انحراف سے عبارت ہے، تحریک آزادی کے دوران ہمیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مسائل گزشتہ 76 سال کے دوران ہمیں مختلف طریقوں سے چیلنج کرتے رہے ہیں، چیلنجز کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں، پاکستان ان پر ہمشیہ غالب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر قائد اعظم اور تحریک آزادی کے لاکھوں گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، قائد کی شخصیت پاکستان کی کہانی کی تشکیل میں ایک اہم عنصر تھی، ہمیں مادر وطن کو آگے لے جانے کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، قوم اگر اتحاد کا مظاہرہ کرے تو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قائد کے نصب العین کام کام اور کام کو ملکی تعمیر نو کے لئے رہنما اصول بنانا ہو گا، ہمیں ملکی ترقی کے لئے زبانی جمع خرج کی بجائے عملی کام کرنا ہو گا۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں