نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ سے شیخوپورہ دورویہ سڑک کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر سید وارث شاہ ٹول پلازہ پر سڑک کا معائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ دورویہ سڑک سے دونوں شہروں کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی، وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔
گسیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 5 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت منصوبہ مکمل ہوا۔
صوبائی وزراء منصور قادر، بلال افضل، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنرگوجرانوالہ، آر پی او، سی پی او گوجرانوالہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















