پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے یوم آزادی کے موقع پر خود سے اہم عہد کر لیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ میں پاکستان کے پرچم سے وفاداری کا عہد کرتی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میں عہد کرتی ہوں کہ پاکستان کا ایک ذمہ دار شہری بنوں گی اور اپنی آخری سانس تک پاکستان کے بچوں کے لیے کام پر توجہ مرکوز رکھوں گی۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ان بچوں کے آنسو مسکراہٹوں میں بدل جائیں اور ان کے خوف، اعتماد میں بدل جائیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ان بچوں کی آزمائشیں اور مشکلات آسانیوں اور کامیابیوں کے مواقعوں میں بدل جائیں اور ہم سب انہیں قابل بنائیں اور انہیں خوشحال اور کامیاب مستقبل دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















