بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے پہلی بار اپنے شوہر اور اداکار رنبیر کپور سے ملاقات کے بارے میں بات کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، اپنی فلم ہارٹ آف سٹون کی تشہیر کے دوران، عالیہ نے اپنی “پسندیدہ پہلی فلم” کے بارے میں بات کی۔ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنی پہلی فلم سے لے کر 4 سال کی عمر میں اپنی پہلی کوریوگرافی تک، اداکارہ نے تمام تفصیلات شیئر کیں۔
عالیہ نے کہا کہ ان کا پہلا آڈیشن امیتابھ بچن اور رانی مکھرجی کی فلم بلیک کے لیے تھا۔ اس کے علاوہ، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بار اپنے شوہر رنبیر کپور سے 2005 کی فلم کے سیٹ پر ملیں تھیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی ملاقات رنبیر کپور سے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں وہ ایک چھوٹی رانی مکھرجی کے کردار کے لیے آڈیشن دینے آئی تھیں جب کہ اسے یہ کردار نہیں مل سکا تھا۔
رنبیر اور عالیہ اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور دونوں نے پہلی بار برہمسترا: پارٹ ون – شیوا میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















