Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موشن پوسٹر : دیپیکا اور ہریتک روشن کا ’فائٹرپائلٹ‘ لک آتے ہی چھا گیا

 فلم فائٹر کی کاسٹ اور میکرز نے پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے، جس میں ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کو فائٹر پائلٹ کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ہریتک روشن نے بھی فلم  فائٹر کے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرکے خوب داد سمیٹی تھی، آج اس فلم کا موشن پوسٹر فینز کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

 25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن فلم کے موشن پوسٹر میں  مرکزی کرداروں کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ریتک اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس  میں ائیر فورس بیس کے  شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی  ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں