Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کا ملک بھر کی یوتھ اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کا مشن

مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر کی یوتھ اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کا مشن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے خیبر پختونخوا کی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

مریم  نواز کی زیر صدارت خیبر پختونخوا یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں بلال اظہر کیانی، اختیار ولی، بلاول آفریدی، بابر نواز خان، عالمگیر خان شرکت کریں گے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا کی یوتھ کا بھی اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔

خیبر پختونخوا یوتھ اجلاس میں 36 اضلاع اور ڈویژن سے نوجوانوں کے سو ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں مریم نواز خیبر پختونخوا کی یوتھ کو آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر ہدایات جاری کریں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں