Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوداع تحریک انصاف؛ پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

سابق صوبائی وزیر کرنل ( ر ) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) ہاشم ڈوگر  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس کا با قاعدہ اعلان وہ منگل کو کریں گے۔

ملاقات کے دوران نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، چوہدری اخلاق حسین بھی پارٹی صدر کے ہمراہ تھے۔

عبدالعلیم خان نے ہاشم ڈوگر کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے، مسائل کا عملی حل دیں گے، ملک کے جان بوجھ کر پانچ سال ضائع کیے گئے، تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، بجلی و پیٹرول کا بوجھ کم کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں