Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیرِ اعظم سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِ اعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے گورنر گلگت بلتستان کے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت، قانون ساز اسمبلی میں خطاب، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول انفراسٹرکچر کے منصوبے اور قراقرم یونیورسٹی پر پیش رفت سے آگاہ اور افتتاح کی دعوت دی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں