پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی نے مرحوم عامر لیاقت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی نے اپنے ایک انٹرویو میں عامر لیاقت سے آخری گفتگو کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس آج بھی موبائل میں عامر لیاقت کے بہت سارے میسجز محفوظ ہیں جن میں آخری میسج ان کے انتقال سے 15 دن قبل کا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ عامر لیاقت سے آپکی آخری گفتگو کس موضوع پر ہوئی تھی ؟
سوال کے جواب میں وسیم بادامی نے کہا کہ میں ان دنوں لندن میں تھا اور یہاں عامر بھائی کی متنازع ویڈیو کا معاملہ سرخیوں کا حصہ بنا ہوا تھا اور اسی سبب وہ بے حد مشکل دور سے گزر رہے تھے، ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میری ان سے فون کال پر بات ہوئی تو وہ بالکل ٹوٹے ہوئے معلوم ہورہے تھے، میں نے زندگی میں آج تک ان کو اس قدر کمزور نہیں پایا تھا، وہ ایک چھوٹے بچے کی طرح رو رہے تھے۔
وسیم بادامی نے کہا کہ میں نے ان کو اس حالت میں پا کر ان کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ آپ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہوجائیگا اور میں آپ کی مدد ضرور کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے موبائل میں عامر لیاقت کو کیا گیا آخری میسج ’’ عامر بھائی پلیز فون کال اٹھائیں‘‘ ہے ، لیکن انہوں نے میری کال اٹینڈ نہیں کی، میں نے ہمارے ایک دوست منہاج سے بھی رابطہ کیا اور اس کو کہا کہ میں لندن میں ہوں لیکن تم عامر بھائی کو ڈھونڈو اور ان کو پکڑو ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے، پر عامر بھائی کسی کو مل نہیں سکے کیونکہ وہ مستقل اپنا مقام اور نمبر تبدیل کر رہے تھے۔
معروف میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ میں 15 دن بعد جب پاکستان پہنچا تو اس کے 48 گھنٹوں کے اندر مجھے یہ خبر موصول ہو گئی کہ عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















