Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوار الحق کاکڑ اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات؛ باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مولانا فضل الرحمان سے  باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کی، شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات میں  مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع ،علامہ راشد سومرو، آغا سید محمود شاہ اور ملک سکندر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں