ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
کیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کی جانب سے مکران کے علاقوں کے لئے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیا،132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ 132kV پولان۔جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے بھی 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران سے اب مجموعی طور پر 200میگا واٹ بجلی درآمد کی جا رہی ہے، ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران ڈویژن کے علاقوں میں اضافی لوڈ منیجمنٹ ختم کر دی گئی ہے۔
کیسکو ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کےبعد مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے ، مکران ڈویژن کے علاقوں کو اب معمول کیمطابق سابقہ لوڈ منیجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔



















