Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے صوبوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ اور بلوچستان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے دونوں صوبوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی اجازت بغیر کے تقرری اور تبادلہ نہیں کیا جاسکتا ہے، تقرریوں اور تبادلوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے خط جاری کیا گیا جس میں الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلہ نہ کیے جائیں۔

جاری کردہ خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے، صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی اور مقامی اداروں ہر قسم کی بھرتی پر پابندی عائد کردی، اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں نگراں سیٹ اپ کو ہدایت جاری کی گئی کہ نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤاور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور ان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔

نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کروانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل 11 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیشن کو بریف کرے گی۔

اجلاس میں ممبران، سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں