Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلباء کو میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت ملے گا، نگراں وزیراعظم 

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ طلباء کو میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ  نے سماجی رابطے کہی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے امتحانات 10 ستمبر 2023 تک ملتوی کر دیے جائیں۔

نگراں وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ  نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ طلباء کو میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت ملے گا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع

 نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع کیلئے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کردی ہے۔

 وزیراعظم نے ایم ڈی کیٹ 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا۔

ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

پی ایم ڈی سی نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

پی ایم ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب 10 ستمبر 2023 کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں