Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نگراں حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام  پر پٹرولیم بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹرقیمت 290 روپے45 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردای گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 293 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق آج سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں