ساوتھ کی بیوٹی کوئن ہنسیکا موٹوانی کی سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ہنسیکا موٹوانی نے انسٹا گرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں فیروزی شرٹ اور سفید پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ہنسیکا کی حالیہ تصاویر میں دلکش پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہنسیکا موٹوانی ان دنوں اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی گئی ہوئیں ہیں۔
ان کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں مداحوں کی جانب سے متعدد لائکس مل چکے ہیں۔
یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کرنے کا سلسلہ ہی شروع ہو گیا ہے۔
ہنسیکا موٹوانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ان کے ہر فوٹو شوٹ میں ہر بار کچھ الگ ہی دیکھنے کے لئے ملتا ہے۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب انہوں نے اپنی تصاویر سے فینس کا دل جیتا ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلہ کر چکی ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ ہنسیکا موٹوانی ساوتھ کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ‘شاکا لاکا بوم بوم‘، ’کوئی مل گیا‘ اور ’ہم کون ہیں؟‘ جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
واضح رہے اداکارہ نے بالی وڈ سے پہلے ساوتھ میں بھی کام کیا ہے جبکہ انہوں نے تیلگو فلم ‘دیسا مدرو‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















