جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کردی، پیٹرول کی قیمت میں بیس روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرولیم بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 290 روپے45 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















