معروف پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ نتاشا بیگ نے کہا ہے کہ شکل و صورت کی وجہ سے لوگ انہیں چینی خاتون سمجھتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نتاشا بیگ نے بتایا کہ بچپن میں وہ کرکٹر تھیں اور انہوں نے تقریبا 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹر بننے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن بچپن میں وہ ہر کام کرنے کی عادی تھیں جو انہیں اچھا لگتا تھا، انہیں کرکٹ بھیا اچھی لگی، اس لیے انہوں نے کھیلنا شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2010 سے قبل انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہ کر گلوکاری سمیت ماڈلنگ پر توجہ دی۔
دورانِ انٹرویو اداکارہ نتاشا بیگ نے کہا کہ اپنی شکل و صورت کی وجہ سے زیادہ تر لوگ انہیں چینی یا کوریائی خاتون سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے ہی ملک میں ہر کسی کو بتانا پڑتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار وہ بیرون ملک سے واپس آ رہی تھیں تو ایئرپورٹ پر ان کے ڈرائیور سے سیکیورٹی گارڈ نے پوچھا کہ خاتون کس ملک سے آئی ہیں؟
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کا سوال سن کر خود ہی انہیں جواب دیا کہ وہ پاکستانی ہی ہیں۔
گلوکارہ نے ایک اور واقعہ بتایا کہ ایک بار شاپنگ مال میں ایک شخص نے ان کے پیچھے پیچھے آکر ان سے اردو میں پوچھا کہ آپ چائنیز ہیں؟
اسی طرح نتاشا بیگ نے ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ جب وہ کم عمر تھیں تو والدین کے ساتھ شاپنگ مال گئیں، جہاں ایک شخص کی کم سن بیٹی رو رہی تھیں۔
View this post on Instagram
گلوکارہ کے مطابق وہ شاپنگ مال میں بوریت کا شکار ہوکر ایک جگہ پر کھڑی ہوگئیں، جہاں مذکورہ شخص نے اپنی روتی بیٹی کو ان کی جانب اشارہ کر کے بتایا کہ وہ دیکھو چینی خاتون کھڑی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی جانب سے اپنی روتی بچی کو چپ کروانے کے لیے انہیں چینی قرار دینے پر مزید غصہ آیا لیکن انہوں نے اس شخص کو کچھ نہیں بولا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں اپنے ہی ملک میں لوگوں کو بار بار بتانا پڑتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















