Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت پاکستان اپنی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انوار الحق

نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جڑانوالہ، فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

انوار الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق  نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قانون ہاتھ میں لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرکے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں