Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں علاج معالجے کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں اور تیمارداروں سے مہیا کردہ طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں پوچھا۔

مریضوں اور تیمار داروں نے اس دوران محسن نقوی سے چیک اپ اور ایکسرے میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں جس پر وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹرز کو مریضوں کے فوری چیک اپ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں مریض کے چیک اپ میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں